ہفتہ، 30 مئی، 2015

اوباما۔ کا داماد۔۔۔ ؟


پولو رائیڈ کیمرا نیا نیا ایجاد ہوا تو مغرب نے شادیوں کے فنکشن پولو رائیڈ پر شفٹ کر دئیے کیونکہ تصویریں دھل کر آنے تک طلاق ہو چکی ہوتی تھی۔
امریکہ میں طلاق کی شرح تقریبا 50 فیصد ہے۔دیگر ممالک سے نسبتا زیادہ۔۔۔
کیونکہ وہاں extra marital affairs کی گنجائش ہے۔بیوی کے علاوہ گرل فرینڈ کا آپشن۔۔extra marital affairs یعنی’’ماوورائے شادی تعلق‘‘ نیو فارم آف لو آفئیر۔۔نیو ورلڈ آرڈر کی طرح۔۔ بالکل extra judicial killing ماوورائے عدالت قتل جیسا۔
دنیا کےکئی ممالک میں قانونی سازی کے بعد ایسے آفئیرز کی اجازت ہے لیکن پاکستان میں سب سے زیادہ پاپولر آفئیر۔کرنٹ آفئیر ہے۔

بیوی: میرےپاس ثبوت ہے کہ تمہارے اور ہمسائی کے ناجائز تعلقات ہیں
شوہر:کونسا ثبوت۔۔؟
بیوی:کل اس کے شوہر نے تمہارا انڈر وئیر پہنا تھا
مجھے تو یہ لطیفہ لگتا ہے کیونکہ مارکیٹ سے ایک جیسے انڈر گارمینٹس دو ہمسائے خرید سکتے ہیں۔۔البتہ ہمسائیاں دو مردوں کے ایک سے انڈر وئیر دیکھیں تو معاملہ مشکوک ہے
لیکن بھائیو۔! امریکہ کا کوئی ثانی نہیں
امریکہ نے ڈرون طیارے، کلسٹر اور ڈیزی کٹر بم متعارف کروائے، کویت حملہ سازش، روس سے سرد جنگ، افغان وار، کوریا سازش، واٹر گیٹ اسکینڈل،بلیک واٹر، سانحہ مشرقی پاکستان، نہر سوئز پر قبضہ، اسرائیلی آبادکاری، یہودی ایجنڈے کی تکمیل، جنگی اسلحے کی تجارت، تیل پرقبضہ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، اسلام مخالف روئیہ، عراق میں معائنہ انسپکٹرز، حکومتوں کا اتار چڑھاؤ، آمریت کی پرورش،Do more کی پالیسی، مسلمانوں کی جہل گوانتانمو اور اس کا بدنام زمانہ کیمپ ایکسپرے، ہندو پروری، آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ، بھٹو، صدام حسین، شاہ حسین، کرنل قذافی، شاہ فیصل وغیرہ کا عبرتناک انجام
امریکہ کا کوئی ثانی نہیں۔۔وہاں سب چلتا ہے۔۔ جو دِکھتا ہے وہ بکتا ہے۔
اپنے پاکستان میں بھی گھر والی اور باہر والی کا باطل نظریہ موجود ہے۔اپر، مڈل اور لوئر سمیت ہر کلاس میں ایسے نظریات ۔۔۔خواہشات جنس کی صورت موجود ہیں۔۔طبقاتی درجہ بندی بھی موجودہے لیکن extra marital affairs نے طبقاتی تقسیم کو ٹھیس لگائی ہے۔اب بہت سے آفیسرز اور ڈرائیورز ایک دوسرے کے گھر آ۔۔ اور۔۔ جا رہے ہیں۔۔اسی باطل خیالی نے نظریہ حق کو آکاس بیل کی طرح جکڑ رکھا ہے۔اور اکاس بیل تو نِری آکٹوپس ہے۔۔سب کچھ نِگلے جا رہی ہے۔اخلاقیات، شرم وحیا، تہذیب اور مذہب سب کچھ داؤ پر ہے۔۔ ہم خود حوالگی پر اتر آئے ہیں۔۔
دین اسلام نے ہمیں شادی تادم مرگ نبھانے کا گُر سکھایا ہے۔طلاق جائز لیکن اللہ تعالی کے نزدیک ناپسندیدہ ترین فعل ہے۔۔ تبھی ہم نے عائلی جھگڑے نمٹانے کے لئے مصالحتی کونسلیں بنائی ہیں۔۔طلاق کونسل نہیں۔۔
لیکن کویت میں موسمی شادی کی بحث چل نکلی ہے۔سیر و سیاحت کے دوران۔۔مقررہ مدتی نکاح۔۔۔ پھر نکاح ایکسپائر۔۔pregnancy ہو جائے تو۔۔ڈی این سی ۔۔ یہ فعل خود گناہ ہے۔۔کویتی علما موسمی شادی کے حرام ہونے کے فتوے دے چکے ہیں۔
یہ غیر مسلم ممالک کا نظریہ ہے۔
امریکہ میں تو کلنٹن سمیت کئی صدور دل پھینک رہے ہیں۔۔انہی صدور کے جنسی غلاموں کی کہانیاں بھی سامنے آچکی ہیں۔پچھلے دنوں فلوریڈا سے 6 بار جیتنے والے ری پبلیکن پارٹی کے کانگریس مین مارک فولی بھی۔۔ جنسی ای میلز اور ایس ایم ایس سکینڈل کی زد میں رہے۔
اسی امریکہ میںblack and dogs are not allowed کا نعرہ بھی لگا۔آج کل اسی امریکہ کا صدر کینیا کا ایک کالا ہے۔۔ اوباما۔۔خبر یہ ہے کہ
کینیا کا ایک وکیل Felix Kiprono اوباما کی 18 سالہ بیٹی مالیہ پر مر مٹا ہے۔ ۔سپر پاور کا داماد بننا کا خواب۔فلیکس نے شادی کے لئے مالیہ کو70 بھیڑیں، 50 گائیں اور 30 بکریوں کی آفر کی ہے۔وہ 2008 سے مالیہ میں interested ہےجب وہ صرف 10 سال کی تھی۔اوباما جولائی 2015 میں کینیا جا رہے ہیں۔فلیکس نے مالیہ کو ساتھ لانے کی اپیل کی ہے کیونکہ وہ وہیں مالیہ کا ہاتھ مانگے گا۔۔شاہد فلیکس کہہ پائے
Malia will u marry me.?
فلیکس کہتا ہے کہ مالیہ کا وفادار رہے گا وہ 2008 سے ڈیٹ پر نہیں گیا۔شادی کی وجہ بھی وفاداری اور محبت ہے۔۔ دولت نہیں۔
دوستو۔!قائد ملت سے لے کر آج 2015 تک ہم ہمیشہ سے امریکہ کے وفادار رہے ہیں۔۔حالانکہ روس بھی سپر پاور تھا اور ہمیں قریب پڑتا تھا۔ ۔ہم نے امریکہ سے extra marital affairs استوار کر لئے
ہم تب سے امریکی وفادار ہیں۔۔اس کے اشارے پردم ہلانے والے۔۔ رجسٹرڈ وفادار۔۔do more سننے سے پہلے ہی اڈے امریکہ کو دینے والے۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر سے معافی منگوانے والے۔۔سالوں ایف 16 کا حساب نہ لینے والے۔سفارتی پاسپورٹ کے باوجود امریکی ائیرپورٹس پر ننگے ہونے والے۔۔ افغان جہاد اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ لڑ نے والے۔۔وائیٹ ہاوس سے جمہوریت مانگنے والے۔۔بن لادن کی تلاش میں شکیل آفریدی بننے والے۔۔رجسٹرڈ وفادار۔۔ دینی جماعتوں کا موقف ہمارے وفادارہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔۔ ہم اپنی مذہبی قدغن کی وجہ سے ڈیٹ پر بھی نہیں جاتے لیکن مالیہ سے شادی کا خیال ہمیں کیوں نہیں آیا۔
سابق صدر زرداری کی۔۔۔الاسکا کی گورنر سارہ پیلن سے عقیدت الگ بات ہے۔۔مجھے تو فلیکس اور ادکارا میرا کی خواہش ایک سی لگتی ہے۔میرا نے عمران خان کو شادی کی آفر کی تھی کیونکہ وہ عمران کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی تھی۔خاتون اول بننے کی خواہش ضمنی ہو سکتی ہے۔۔
یہ وہی مالیہ ہے جس کےبغیر شادی pregnant ہونے کی افواہیں پھیلیں۔۔۔افواہ سننے کے بعد امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ نے کہا تھا کہ اگرچے میں نانی بننے والی ہیں لیکن اتنی کم عمر میں نانی بننے کا نہیں سوچا تھا۔۔ میری ساس بھی ٹین ایج میں pregnant ہوئی تھی پھر اوبامہ پیدا ہوئے۔۔ پتہ نہیں مالیہ نے اپنی دادی سے یہ کیسے سیکھ لیا؟۔۔بچے کے باپ کا ابھی کچھ نہیں پتہ۔۔ او گاڈ پلیز وہ کوئی گورا ہی ہو۔۔!1884 کے بعد سے وائٹ ہاوس میں بچہ پیدا نہیں ہوا۔۔۔
تبھی تو مالیہ کے الزامات پر وائیٹ ہاوس خاموش ہے۔۔لیکن سوشل میڈیا چیخ رہا ہے۔اوباما گرینڈ پا بننے والے ہیں۔۔۔سب سے زیادہ صفائیاں سیاہ فارم دے رہے ہیں۔۔مشعل سفید فارم کا خواب دیکھ رہی ہیں۔۔ ممکن ہے وہ colour blind ہو جائیں۔۔فلیکس ابھی تک مالیہ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔۔لیکن وہ انکار بھی کر سکتی ہے۔۔
مشرق میں بے وفائی ہمیشہ مردوں سے مشروط رہی ہے اور مغرب میں یہ اختیار عورت کے پاس بھی ہے۔۔ الزبتھ ٹیلر سے لیڈی ڈیانا اور جینیفر لوپیز سے لےکر میڈونا تک۔۔کئی مشہور خواتین وفا کی کسوٹی پر پوری نہیں اتریں۔۔وہ extra marital affairs کے علاوہ polygamy (ایک سے زائد شوہر)کا بھی شکار رہی ہیں۔۔۔
لیڈی ڈیانا نے توشاہی محل کے خوبرو کیپٹن جیمز ہیوٹ سے 5 سالہ تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔
شائد یہ اعتراف شہزادہ چارلس کے کمیلا پارکر سے معاشقے کا رد عمل تھا 45 سالہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کو ان کے دونوں شوہر بے وفائی کی وجہ سے چھوڑ چکے ہیں۔
برطانوی نژاد امریکی اداکارہ الزبتھ ٹیلر 8 شادیاں کرکے بھی سچے پیار کی متلاشی ہیں۔۔۔شوہروں سے بے وفائی میڈونا کا موضوع شہرت بھی رہا ہے۔۔
فلیکس کی مالیہ کو بھیڑ،بکریوں کی آفر کوئی خاص بات نہیں۔کیونکہ شادی ہمیشہ سے منفرد رسومات کی جنم بھومی رہی ہے۔۔یمن کے ایک سسر نے اپنے داماد سے شادی کے عوض فیس بک پوسٹ پر 1 ملین لائیکس مانگے تھے۔۔لندن میں فاسٹ فوڈ کے شوقین کے لڑکے نے چکن برگر میں انگوٹھی رکھ کر دلہن کو پیش کی۔۔جوہر آباد پاکستان میں دولہے نے ولیمے کے کھانے پر ویٹرز کو گدھا گفٹ کردیا تھا۔سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 117 سال کے لئے قید 45 سالہ خطرناک ڈاکو بشو شابرانی نے دوران اسیری شادی کر لی۔۔۔رخصتی رہائی پر ہو گی۔۔ہانگ کانگ کے ایک تاجر نے بیٹی کا اچھا رشتہ ڈھونڈنے پر13 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی دلہن چیتالی کو سسرالیوں نے فائبر کا بنا ہوا بیت الخلاء گفٹ کیا۔چیتالی کے سسرال میں بیت الخلا نہیں تھا۔۔
فلیکس کو دولت کا لالچ ہو یا نہ ہو۔۔اوبامہ کی ماہانہ تنخواہ 32 ہزار 900 ڈالر ہے۔۔تقریبا 3 کروڑ 95 لاکھ روپے۔۔کینیا کی کرنسی بھی تقریبا روپے کے برابر ہے۔۔ ایک سو Kenyan Shilling ایک امریکی ڈالر کے برابر ہے۔یعنی 4 کروڑ شلنگ ماہانہ۔۔لیکن فلیکس کو تو مالیا سے محبت ہے۔۔
اوباما نے دورے کے دوران نکی جئی ہاں کر دی تو۔۔!
کیا۔فلیکس ۔۔ مالیا کا بچہ قبول کرے گا۔۔پتہ نہیں۔۔!
امریکہ میں نومبر 2016 میں صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔۔اوباما اگر صدر نہ رہے تو فلیکس شادی کرے گا۔۔؟ پتہ نہیں
اوباما صدراتی محل میں نہ ہوئےتو فلیکس بارات لے کر کہاں جائے گا۔۔۔پتہ نہیں
دھوم دھام سے ایک بارات لڑکی کے گاؤں پہنچی تو کسی بھی گھر میں شادی کا ماحول نہیں تھا۔۔
باراتیوں نے پریشانی میں رشتے والی خاتون سے پوچھا۔۔دلہن کے گھر کی کوئی نشانی تو بتاؤ۔۔؟
خاتون: جب میں رشتہ دیکھنے آئی تھی تو لڑکی کے گھر کی دیوار پر کبوتر بیٹھا تھا
ممکن ہے فلیکس پہنچے تو۔۔ اوباما کی مدت صدارت پوری ہو چکی ہو

4 تبصرے:

  1. جوابات
    1. M.Mansha Javed ... شکریہ بھائی آپ نے ٹائم نکال کر پڑھا

      حذف کریں
  2. hahahahaha......Great Sir G..........it is a "merry" article

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. asif jabbar ..... شکریہ لیکن میری آرٹیکل ہوتا کونسا ہے ذرا گائیڈ کردیں

      حذف کریں