بدھ، 8 فروری، 2017

بابا مسابا مرگیا۔۔!

دماغ کی طرز پر۔ اگرموبائل فون کی کوئی ایپلی کیشن  ہوتی تو  اس کے صارفین  کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ۔ ذرا تصور کریں۔جس کےپاس دوموبائل ہیں۔اور دونوں  میں’’دماغ ایپ ‘‘ ڈاؤن لوڈ۔ہو تو  دماغ کتنا چلے۔؟۔موبائل گھر  والوں سے رشتہ توڑ کر دنیا والوں سے تعلق جوڑنےوالا آزمودہ آلہ ہے۔بلکہ موبائل بچوں کی سپورٹس گراؤنڈ، بیوی کی  سیرگاہ اور شوہر کی  پناہ گاہ  ہے۔ مرد ۔آج جتنا موبائل کے پیچھے پاگل ہے ۔اُتنا کبھی عورت کے پیچھے ہوتا تھا۔اور عورت  آج جتنی موبائل میں گم  ہے اِتنی ۔وہ کبھی امورِخانہ  داری میں ہوتی تھی۔ کہتے ہیں کہ  مرد۔بچپن سے جوانی تک دماغ کا  استعمال کرتے ہیں ۔پھر شادی ہو جا تی ہے ۔شادی کے بعدشوہر کا دماغ ۔ بیوی ۔ ہیپناٹائز کر لیتی ہے۔ ہر بیوی کے پاس دو ۔ دماغ ہوتے ہیں۔ ۔ڈبل سم موبائل کی طرح ۔سِم ون  کے  سگنل پہلے ہی آوٹ ہوتے ہیں۔ہیپناٹائزہونے کے بعد سم ٹو بھی بند ہو جاتی ہے۔۔