ڈاکٹر
یونس بٹ کہتے ہیں کہ’’شیطان مرد کے دماغ میں
رہتا ہے اور عورت کے دل میں۔ہر آدمی شیطان سے پناہ مانگتا ہے اور کئی لوگوں کو وہ
پناہ دے بھی دیتا ہے۔‘‘یونس بٹ کی اس ’’شیطانی‘‘ کو میں جب بھی پڑھتا ہوں میرے دماغ کے کینوس پرمختلف انواع کےسیاستدان کی تصویریں ابھرتی ہیں بلکہ آرٹ گیلری سی بن چکی ہے۔رسہ گیر، لٹیرے ،قاتل،ٹارگٹ کلر،رشوت
خور،قرضہ خور،منشیات فروش، لینڈ مافیااورٹیکس چور۔ہرشیطان کا الگ الگ پوٹریٹ
ہے۔آرٹ گیلری کی کچھ تصویریں گرفتار ہیں۔کچھ ریمانڈ پر۔کچھ ضمانت پر ہیں اورکچھ فرار ہیں۔درجنوں خوف زدہ تصویریں تجریدی آرٹ کی طرح
مبہم سی ہیں ۔غیرواضح۔آڑھی ترچھی لکیریں۔ضمیرفروشوں کی اس آرٹ گیلری میں کمی ہے توصرف ضمیرکےقیدیوں کی۔ایک
وزیرتصویری نمائش کا افتتاح کرنے
پہنچے اورمصورسے کہا
