آج کل
مردوں و خواتین میں جو درد سب سے زیادہ
اِن ہیں ۔وہ دردِ شقیقہ اور۔ ریح کے درد
ہیں۔ ریح کا درد۔
کمر سے شروع ہوکرکولہے ۔اورپھرٹانگ تک
جاتا ہے۔درد کا تعلق کسی قبیلے سےنہیں
ہوتا۔لیکن بعض عمرانی ناقدین نے برگر نام سےایک نیا قبیلہ بنا دیا ہے۔جو دردِشقیقہ کومیگرین ۔اور۔ ریح کو شیاٹیکا کہتا ہے۔اگرچے۔برگرہردرد کوسردرد۔بنا چھوڑتے ہیں لیکن ہم کسی برگر
کا دردمحسوس نہیں کر سکتے۔سالوں پہلے
خواتین درد شقیقہ ہونےپر ڈوپٹے سےسر۔کس لیا کرتی تھیں۔بُورے( آٹے) کا
سوپ پی کر گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتیں تھیں۔شقیقہ
آدھےسر کا دردہے۔جو رُک رُک کرہوتا ہے اورچند روزہ وقفےکے بعدپھرہوتا ہے۔میرا دوست
شیخ مرید کہتا ہے کہ دردِشقیقہ۔سیاسی دردہے۔یہ انقلاب کی طرح کئی بار
رُکتا ہےاوردھرنے کی طرح پھر ہوجاتاہے۔
