‏مادام تساو کا پاکستانی عجائب گھر، ajmal malik لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏مادام تساو کا پاکستانی عجائب گھر، ajmal malik لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 5 دسمبر، 2015

ایان علی ہم شرمندہ ہیں۔۔ !

غدر کےبعدمرزا غالبپکڑے  گئے۔انہیں  جب  کمانڈنگ آفیسرکے سامنے پیش کیا گیا توکرنل براؤن نےپوچھا:ویل۔ٹُم مسلمان ہے؟
مرزا: جناب۔ آدھا مسلمان ہوں۔
کرنل : کیا مطلب؟
مرزا : جناب شراب پیتا ہوں۔ سؤر نہیں کھاتا۔کرنل  ہنس پڑا اور مرزا کو چھوڑ دیا۔
میں یقین سےنہیں کہہ سکتا کہ  کرنل نے جس حق حاکمیت کو استعمال کرکےمرزاکوجانے دیا۔ مرزا کی حس لطافت اس کی وجہ بنی یا  پینے پلانے کااعتراف۔لیکن   مرزاغالب کےایسے ہی درجنوں قصے ان کے شعروں کی طرح مقبول عام  ہیں۔عاشقان ِمرزا جانتے ہیں کہ وہ  رج کے پیتے تھے۔شراب مرزا کے  حواس اور کلام  دونوں پر غالب تھی لیکن غالب کا  ادبی احترام آج بھی برابر۔ برقرار ہے کیونکہ  احترام ۔کوئی  پٹرولیم پراڈکٹ نہیں وگرنہ  اب تک تو اوگرا۔ اتار چڑھاوکر چکا ہوتا ۔بقول مرز ا۔
کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب
شر م تم   کو  مگر نہیں  آتی ۔