خلافت ۔خلفائےراشدین کےبعدبنوامیہ اوربنوعباس سے ہوتی
ہوئی ترکی میں عثمانی خاندان کو منتقل ہوئی تھی۔پہلی جنگ عظیم میں ترکی نےجرمنی
کا ساتھ دیا تو ہندوستانی مسلمان پریشان تھےکہ
اگر جرمنی ہارگیا تو خلافت کا
شیرازہ بکھر جائے گااورپھر جرمنی ہار گیا ۔برطانیہ بدلے لینےپر اترآیا۔
ہندوستان پر پہلے ہی انگریز کا راج تھا۔مسلمانوں
نے خلافت بچانے کے لئے تحریک خلافت کی
بنیاد رکھی،پھرتحریک ترک موالات (عدم تعاون)نےجنم لیا۔حکومتی خطابات واپس کر
دئیے گئے ۔ 1920میں علمانےمسلمانوں کو
ہجرت کا مشورہ دیا ۔ہزاروںمسلمان جانی اور مالی نقصان برداشت
کرکےافغانستان ہجرت کر گئے۔مصطفی
کمال پاشا نے اچانک ترکی میں اپنی صدارت کا اعلان کردیا۔تحریک کو شدید دھچکا لگا
اور خلافت بھی دم توڑ گئی ۔
