شہروں ہوں یا دیہات پھیری لگا کرخوانچے اٹھا کرکچھ نہ کچھ بیچنے والوں کی پھیریاں اکثر سنائی دیتی رہتی ہیں۔دیہاتوں میں گلی گلی پھیری
لگانے سے کہیں بہترسمجھا جا تا ہے کہ’’ پھیرو‘‘مسجد میں جا کر اعلان کروا دے اور
سارا پِنڈ اعلان سن کر اکھٹا ہو کرخریداری کرنے پہنچ جاتا ہے۔حتی کہ
پنڈ کے قصائی کٹا ذبحہ کرکے بھی مساجد سے اعلان کرواتے ہیں۔لیکن شہروں میں حالات
قدرے مختلف ہوتے ہیں۔یہاں پر کُلفی ، آئس
کریم ، پاپ کارن ، آلو چھولے اور چھلی ،
حتی کہ کلچے۔ ہر چیز گلی میں آکر بکتی ہے۔ بچپن میں ہماری گلی میں اکثر آواز آتی تھی۔
