بدھ، 17 جون، 2015

میرا۔۔۔شوبز کی راجہ ریاض


وزیراعلی پنجاب شہباز شریف جب 2008 میں بھی اسی تنخواہ پر کام کر رہے تھے۔تب پیپلز پارٹی اتحادی بن کر ہمراہ کھڑی تھی شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ پر پانی پی رہے تھے کیونکہ راجہ ریاض سینئر صوبائی وزیر تھے۔۔ گاڑی پر جھنڈا لگ جائے تو ایم پی اے کو اورکیا چاہیے۔۔راجہ ریاض کی گاڑی پربھی اتحادی جھنڈا لگا تھا۔ پروٹوکول پورا تھا۔ وزارت کے مزے تھے۔ روٹی کپڑا اور مکان کی آس پر جیالے پیچھے پیچھے تھےاور ٹھیکوں و نوکریوں کے خواہش مند افسران آگے پیچھے۔۔وزیر کے باوجود راجہ ریاض۔۔ مسلم لیگ ن سے پوری خار کھاتے تھے۔کئی بار ایسا بیان داغتے کہ سننے والا پانی پانی ہوجاتا۔آخر وزیر آب پاشی جو تھے۔۔۔
راجہ ریاض نجی محفلوں میں ہمیشہ میاں شہباز شریف کو رنگیلا وزیراعلی کہا کرتے۔ساری وزارتیں خود رکھنے کا الزام لگاتے۔ ۔ن لیگ سے اتحاد ٹوٹا تو یہی باتیں عوامی محفلوں میں بھی ہونے لگیں ۔بطور سینئر وزیر ان کی حیثیت۔سینئر سٹیزن سے زیادہ نہیں تھی۔۔

یہ تب کی بات ہے جب لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کی تاریں کھمبوں کے درمیان خواہ مخواہ لٹکی رہتی تھیں اور راجہ ریاض ان تاروں پر سوکھنے کے لئے ڈالے کپڑوں کی طرح تھے
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ شیر اور بکری اچانک۔۔ بھیڑیا اور میمنہ بن گئے۔۔ راجہ ریاض کی شیروانی اُترگئی۔۔حتی کہ گاڑی سے وزارت کا جھنڈا اپوزیشن لیڈر کے جھنڈے سے بدل گیا ۔۔
کابینہ میں ساتھ ساتھ بیٹھنے والے راجہ ریاض اور رانا ثنا اللہ اچانک آمنے سامنے کھڑے ہوگئے۔۔بارڈر سکیورٹی فورسسز کی طرح
راجہ ریاض اور رانا ثنااللہ جب دونوں وزیر تھے۔۔۔دونوں رہنماووں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانوں کے نشتتر چلائے
مخالفین انہیں۔۔۔میدان منٰی میں کھڑے شیطان دِکھتے تھے۔۔ایک حاجی ۔۔۔ تین شیطان اور اکیس کنکریاں۔۔۔
لیکن ان دونوں کے پاس مارنے کو کئی کنکریاں تھیں، کیونکہ شیطانوں کی تعداد زیادہ تھی۔۔پنجاب کا یہ سیاسی تنازعہ مجھے ہمیشہ لالی وڈ کا تنازعہ لگا۔۔۔اداکارہ میرا اور ریما خان کے اختلافات جیسا۔۔میرا کی اکثرqualities راجہ ریاض جیسی ہیں لیکن یہ قطعی نہ سوچیں کہ ریما کی qualities رانا ثنا اللہ جیسی ہیں۔۔
لالی وڈ کا یہ میچ اچانک فیصل آباد میں شروع ہو گیا تھا کیونکہ راجہ ریاض اور رانا ثنا اللہ کا تعلق اسی شہر سے ہے۔
ریما نے فلمی کیرئیر کا آغاز اردو فلم بلندی سے کیا تھا اور رانا ثنااللہ مسلسل بلندیوں پر ہیں۔۔
انہوں نے ’’سیاست‘‘ کی ہر انجمن، نیلی، نادرہ، مدیحہ شاہ اور شاہدہ مِنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔۔ ریما کی طرح
راجہ ریاض نے اقتدار کی جب آخری آڑان بھری تب ادکارہ میرا کی فلم ہوائیں ہٹ ہوئی تھی۔راجہ ریاض اور رانا ثنااللہ جب دونوں وزیر تھے۔۔میرا کھلونا، یس باس اور کھوئے ہو تم کہاں جیسی پاپولر فلمیں بھی دے چکی ہیں۔
2002 میں ریما کی فلمیں فائر اور’شرارت‘ ناکام ہوئیں تو رانا ثناا للہ کو پرویزی آمریت میں تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
پنجاب میں عام لوگ راجہ کے پاس جاکرکہتے ہیں یار۔۔! بال آگوں (سامنے سے) چھوٹے اور پیچھوں (پیچھے سے) برابر کر دے
لیکن راجہ ریاض۔۔ راجے مہاراجے ہیں۔۔اب یہ نہیں پتہ کہ پنجاب کے سارے راجے مہارجے ہیں یا نہیں۔۔
کہتے ہیں کہ ادکارہ میرا ایک بار جہاز میں سفر کے دوران بیمار ہوگئیں۔
ائیر ہوسٹس: are u sick, suffering from fever
میرا نے جواب دیا: no I am Muslim suffering from Lahore
راجہ ریاض کو ایک صحافی نے صبح صبح جگایا اور بتایا کہ آپ کا ٹی وی پر انٹرویو ہے کچھ پہن کر آجائیں۔۔تو وہ اندر گئے اور دھوتی کے ساتھ چپل اور شرٹ پہن کر آگئے
راجہ ریاض 26 جولائی 1961کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔۔اور اداکارہ میرا 12 مئی 1977 کو شیخوپورہ میں۔۔
راجہ ریاض 1993 میں پہلی بار ایم پی اے بنے۔اور میرا نے 1995 میں پہلی بار فلم لائن میں قدم رکھا۔۔۔
راجہ ریاض پھر 2002 سے 2013 تک دوسری اور تیسری بار ایم پی اے بنے۔میرا نے بھی 2002 سے 2013 تک کافی ہٹ فلمیں دیں۔۔۔
حتی کہ جب راجہ ریاض سینئر وزیر تھے تب میرا بالی وڈ میں مہیش بھٹ کی فلم کر رہی تھیں۔۔میرا کیپٹن نوید کے ساتھ
میرا اچانک شوبز سے سیاست میں اتر آئیں اور 2013 میں پہلے اپنے اور پھراپنی والدہ شفقت زہرہ کے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔۔شفقت زہرہ نے پی پی 283 بہاولنگر سے جسٹس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن ہارا۔حلقے کے کل 153 پولنگ اسٹیشنز تھے۔انہیں صرف 225 ووٹ ملے اور ضمانت ضبط کروا بیٹھیں۔۔
2013 میں راجہ ریاض بھی پی پی 65 فیصل آباد سے الیکشن ہار گئے۔انہیں17 ہزار 571 ووٹ ملے۔
ماں کے ہارنے پر۔۔۔ میرا نے کہا تھا کہ الیکشن affair نہیں ہوئے۔۔ ماں کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔۔اسے محض اتفاق ہی کہیے کہ راجہ ریاض نے بھی ہارنے کے بعد ایسا ہی کچھ کہا تھا کہ پیپل پارٹی کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔۔
حالیہ سینٹ الیکشن کے دوران راجہ ریاض کو پنجاب اسمبلی جانے سے روکا گیا تو
پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران میرا کو اسٹیڈیم جانے سے روکا گیا۔
میرا کہتے ہیں کہ ان کی انگریزی بہت اچھی ہے ایسا ہی دعوی راجہ ریاض کو بھی ہے
سوشل میڈیا پر بہت سے کلپس ایسے پڑے ہیں جن سے دونوں کی انگریزی کا اندازہ ہو سکتا ہے۔۔راجہ ریاض کی انگریزی پریس کانفرنس نہیں یاد تو لنک فالو کریں
http://tune.pk/video/3512393/raja-riaz,-funny-english-in-all-parties-conference
میرا بھی کہتی ہیں کہ برٹش ایمبیسی نے میری انگلش دانی سے متاثر ہو کر اسی وقت ویزا دے دیا تھا۔۔
راجہ ریاض عام طور پر پنجاب کو پجاب کہتے ہیں کیونکہ انہیں ن سے نفرت ہے اس لئے ن استعمال نہیں کرتے۔وہ پیپلزپارٹی کو پیپل پارٹی۔۔ باہر کو بارلا۔ گیارہ کو یاراں۔ کہتے ہیں
راجہ ریاض نے کہا تھا ن لیگ نے ہمارے بینرز پاڑے ہیں تو ہم ان کے پاڑیں گے۔۔
میرا کے پاکستان کا ترانہ علامہ اقبال نے لکھا ہے ۔۔ ان کی شادی اسپتال سے ہو چکی ہے۔۔۔ سیلفی بنوانے کے لئے وہ ڈالر مانگتی ہیں
وہ کہتی ہیں 18 کروڑ عوام پانچ پانچ روپے ہسپتال کو چندہ دیں تو 20 کروڑ روپے جمع ہوسکتے ہیں
مجھے میرا کے تمام بیانات پیپلزپارٹی کے نعرے۔۔روٹی، کپٹرا اور مکان جیسے لگتے ہیں۔۔۔ کھوکھلے، خالی، جھوٹے اور سیاسی نعرے
راجہ ریاض جب اپوزیشن لیڈر تھے تب وہ اسمبلی میں تِلے کا ہار لے آئے تھے تاکہ 8 ماہ بعد اسمبلی آنے والے وزیر اعلی پنجاب کو پہنا سکیں
لیگی ممبران اسمبلی نے ان کو دھکے مارے، کوٹ پکڑ کر پیچھے پھینکا۔۔ رانا ثناءاللہ نے گریبان سے پکڑ لیا۔۔زعیم قادری اور وارث کلو نے راجہ ریاض کا راستہ روکا۔ اجمل آصف اور چودھری عبدالغفور وزیراعلیٰ کے آگے کھڑے ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے ارکان سید حسن مرتضیٰ، ساجدہ میر، شوکت بسرا اور دیگر راجہ ریاض کی مدد کو پہنچے۔
معاملہ ٹھنڈا ہوا تو رانا ثنا اللہ نے کہا راجہ ریاض کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ اس کے حقدار تھے۔شائد آپ کو یاد ہے اداکارہ میرا کے ساتھ بھی مہیش بھٹ نے کچھ ایسا ہی سلوک کیا تھا۔۔
راجہ ریاض نے ایک بار میاں شہباز شریف پر دوہری شہریت کا الزام لگایا تو سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر انہیں طلب کر لیا ۔
اچانک وہ مکر گئے اور کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔لاہور کی ایک عدالت نے بھی اداکارہ میرا کو کئی بار طلب کیا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہو رہیں۔۔
میرا کے خلاف ان کے مبینہ شوہر عتیق نے دعوی دائر کر رکھا ہے کہ میری بیوی نے امریکہ میں کیپٹن نوید سے دوسری شادی کر لی ہے۔۔
عدالت نے میرا کو گرفتار کرکے 18 جولائی تک پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں
صد شکر ہے عدالت نے احکامات جاری کر دئیے وگرنہ میرا تو نئے پاکستان میں عمران خان کو بھی شادی کی آفر کر چکی ہیں
مزے کی بات یہ ہے کہ عتیق الرحمن کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے
عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ میرا پر 5کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے۔فی الحال تو یہ الزام ہے
بالکل ویسا ہی الزام جیسا راجہ ریاض پر ہے کہ الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی نے انہیں کروڑ وں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔۔
عتیق اور نوید میں سے میرا کا شوہر کون ہے اور غیر شوہر کون مجھے بھلا کیا پتہ ؟
لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ راجہ ریاض کا شوہر ہونے کا دعویدار کوئی نہیں۔۔۔
 یہی اکلوتا نقطہ ہے جو دونوں کے درمیان نقطہ اعتراض اور اختلاف ہے۔۔ آف کورس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں