ہفتہ، 25 اپریل، 2015

ایک بوتل ووڈکا ۔۔۔


پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسلام آباد پاکستان کے نام پر۔۔اس مقدس خطے کے حصول کی محض ایک ہی وجہ تھی کہ آزاد فضائوں میں لاالہ الا اللہ کی صدائیں بلند ہوا کریں گی۔۔ لیکن
تازہ خبر آئی ہے کہ اسلام آباد نے ایک بوتل شراب اور چرس کی اجازت دے دی ہے۔ماتحت پولیس سے کہا گیا ہے کہ ایک بوتل شراب اور چرس برآمد ہونے پر پرچہ نہ کاٹا جائے۔۔ نئے احکامات۔۔۔احکامات شریعہ کے متضاد ہیں۔۔۔ اور یہ حکم اطلاع کے بجائے دعوت جیسا ہے۔۔دعوت گناہ جیسا۔۔۔
بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ نے کچھ عرصہ قبل ایک گانا گایا تھا۔۔

ہفتہ، 11 اپریل، 2015

فرانس میں اسلامی کتب کی مانگ

دوستو۔۔۔! میں نے تو اِسے بہت سمجھایا لیکن یہ سمجھنا نہیں چاہتا۔۔۔
ایک سماجی محفل میں یہ فقرہ اُس نے میرے لئے کسا تھا۔۔۔ وہ بولا
اپنا تو عقیدہ ہے کہ ادب ہمیشہ بے ادبوں کے لئے تخلیق ہوا ہے۔۔۔ یہ ادب ہی ہے جو جاہلوں، گنواروں اور ان پڑھوں کو تہذیبی سانچے میں ڈھالتا ہے۔۔بلکہ یہ ٹکسال جیسا ہوتا ہے۔۔۔ دھات سے سکے بنانے جیسا۔۔۔ٹکسال میں کبھی کبھی سونے اور چاندی کے سکے بھی بنتے ہیں ۔۔۔ کھوٹے۔۔کھرے ہوتے ہیں۔۔۔ بالکل اِسی طرح ادب ۔۔۔ کھوٹے انسان کو ۔۔۔با ادب بنا ڈالتا ہے۔۔سونے چاندی جیسا کھرا ۔۔۔ ماتھوں پر محراب والا۔۔چمکتا دمکتا۔۔۔تہذیب و اخلاق کا پیکر۔۔۔کسی صحابی، تابی اور تبع تابی جیسا۔۔۔اخلاقیات۔۔ ادب کی میراث ہیں۔۔ ۔ وگرنہ بے ادبی۔۔۔ اخلاق کی گود سے تہذیب پروان چڑھتی ہے۔۔۔ریاست مدینہ جیسی۔۔۔ وگرنہ بدتہذیبی۔۔۔ لوگ سلجھے لگتے ہیں ۔۔۔ وگرنہ عربی بدووں جیسے الجھے۔۔۔ اور۔۔۔ معاشرے میں امن پھوٹتا ہے۔۔ وگرنہ شگوفے بھی نہیں چٹکتے۔۔ لوگ گُنی ہو جاتے ہیں۔۔۔۔ وگرنہ گناہ گار۔۔۔

ہفتہ، 4 اپریل، 2015

دریائے سندھ کو پھولوں کا خراج

گلیشئیر سے برف پگھل کر یا جھیل کا پانی۔۔۔ خشکی پر بہتا چلا جائے تو اسے دریا کہتے ہیں۔دریا یا تو کسی دوسرے دریا سے جا ملتا ہے۔ یا کسی بحرمیں جا گرتا ہے۔ دریا مستقل بھی ہوتے ہیں اور  معاون بھی۔۔ ایک دریا اگر دوسرے میں جاگرے تو معاون کہلاتا ہے۔بقول قتیل شفائی
گرتے ہیں سمندر میں بڑے شوق سے دریا لیکن کسی دریا میں سمندر نہیں گرتا
پنجاب پانچ دریاوں کی دھرتی ہے اور دریا ہماری زرعی خوشحالی کے ضامن ہیں۔۔ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اگر زراعت ہے تو۔۔۔
دریا زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔۔۔ دریاوں کے کنارے کہیں تو لہلہاتی فصلیں ہیں اور کہیں تہذیبیں دفن ہیں۔بہتے پانی کے آگے بند جو نہیں باندھا جا سکتا۔۔۔ لیکن پانی کا بے ہنگم بہاو روکا ضرور جا سکتا ہے۔