ماسٹر جی انڈے دیتے ہیں۔ ؟ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ماسٹر جی انڈے دیتے ہیں۔ ؟ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 26 ستمبر، 2016

رائے ونڈ مارچ۔۔۔ اور انڈا فورس

یہ ان دنوں کی بات ہے جب  گھر سےبھی انڈا ملتا تھا اور سکول سےبھی۔۔فرق صرف اتنا تھا کہ استاد جی ڈنڈے کے ساتھ انڈا دیتے تھے اور اماں جی بریڈ کےساتھ۔۔میں نے تب  گھرمیں مرغ پال رکھا تھا۔کیونکہ انڈےسکول سے مل جاتےتھے۔ہم نالائقوں نےمشہورکر رکھا تھا۔کہ استاد جی انڈے دیتے ہیں۔ اللہ جانے یہ آف شور کمپنی  کس نے  لیک کر دی۔پھراستاد جی نے سزا بدل دی ۔وہ پہلے مرغا بناتے۔اور پھر کہتے نالائقو اٹھو۔اپنی اپنی کاپی پر انڈےبھی خود بناؤ۔یوں استاد جی کی جگہ انڈےہم دینے لگے۔اور  آفاقی  تنازعہ بھی حل ہو گیا کہ دنیا میں مرغی پہلے آئی تھی یا انڈا۔؟۔ استاد جی۔